ظہیرآباد /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لائنس کلب ظہیرآباد کی جانب سے آج ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر بھارت نگر میں واقع منڈل پرجا پریشد اسکول کے طلباء میں نوٹ بک تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سی پی آئی ضلع سنگاریڈی کے جنرل سکریٹری سید جلال الدین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اس طرح کی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن کلب کے ممبرس بن کر معاشرے میں مختلف خدمات انجام دے رہے ڈاکٹرس کی خدمات قابل ستائش و قابل تقلید بھی ہیں ۔ پروگرام میں ضلع چیرپرسن ناگراج پاٹل ، صدر مہیش ، راجیشور ریڈی ، سریکانت ، ڈاکٹر سہیل اور دیگر کے علاوہ اسکولی طلباء نے شرکت کی۔