ظہیرآباد میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا اختتام

   

ظہیرآباد – 22 / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فرینڈس کرکٹ کلب جھرہ سنگم کے زیر اہتمام گزشتہ 10 دنوں سے جاری کرکٹ ٹورنمنٹ کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ جس میں مواضعات سے تعلق رکھنے والی 37 ٹیموں نے حصہ لیا – اس موقع پر ٹی پی سی سی ممبر وائی – نروتم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے فائنل میچ میں ونر قرار پانے والی پٹلور تانڈا کرکٹ ٹیم اور رنر قرار پانے والی فرینڈس کرکٹ کلب ٹیم جھرہ سنگم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ دیہی علاقوں میں کرکٹ کھیلنے کا بڑھتا رحجان خوش آئندہ ہے ۔ انہوں نے فرینڈس کرکٹ کلب جھرہ سنگم کو دیہی سطح پر کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے پر زور دیا – اس موقع پر سابق سرپنچ شنکر سابق رکن منڈل پریشد پی ناگ شٹی ، محمد یوسف ، کے روی سوامی ، پی سدھاکر ریڈی ، ماٹوری راجکمار ، ٹی نواز ریڈی ، ناگ راج ، شٹی ، محمد عظیم ، منا ، محمد علی ، محمد اکبر ، محمد حاجی ، شیو شنکر ، وجئے کمار اور دوسرے موجود تھے –