ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ میں یلاریڈی کو رائے دہی میں پہلا مقام

   

یلاریڈی /15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے تمام اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ رائے دہی کا فیصلہ 77.54 صرف یلاریڈی کارہا ۔ جس سے رائے دہی کے فیصد میں ظہیرآباد پارلیمان سے یلاریڈی کو پہلا مقام حاصل ہے ۔ حلقہ کے تمام منڈلوں میں رائے دہندوں نے حق رائے دہی کیلئے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرکے قطاروں میں دیکھے گئے ۔ حلقہ پارلیمان کے کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں 71.50 فیصد رائے دہی درج ہوئی ۔ جو کل حلقہ 75.83 فیصد بانسواڑہ حلقہ میں 76.98 فیصد ووٹ ڈالے گئے اور نارائن کھیڑ حلقہ میں 72.71 فیصد ، اندول حلقہ میں 76.27 فیصد اور ظہیرآباد میں 72.80 فیصد رائے دہندوں نے حق رائے کا استعمال کیا۔ پارلیمان حلقہ کے جملہ 1641,410 رائے دہندوں میں سے 1225049 رائے دہندوں نے اپنے ووٹ ڈالے ۔ جس میں مرد رائے دہندوں نے 801862 میں سے 608097 نے اپنا ووٹ استعمال کیا اور 839489 خواتین رائے دہندوں میں سے 616936 اور دیگر میں 59 سے 16 افراد نے ووٹ ڈالا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کی غیرمعمولی دلچسپی سے حلقہ پارلیمانی امیدوار کو اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کی امید کی جاسکتی ہے ۔