ظہیرآباد :پولیس کی شعور بیداری مہم

   

ظہیرآباد4 / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد پولیس کی جانب سے گورنمنٹ جونئیر کالج کے طلباء میں سائبر جرائم کے متعلق شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں ایس آئی کاشی ناتھ عبدالرشید سائبر وائر نے شرکت کی عبدالرشید نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آن لائن دھوکہ دہی لاکھوں روپیوں کی رقومات موصول کررہے اور تصاویر آواز کے ذریعہ آئے دن دھوکہ جعلسازی کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ نوجوانوں اپنے گھروں میں آن لائن دھوکہ باز افراد و لون ایپس اور میسج فون کال کے ذریعہ تصویریں انٹرنیٹ سے حاصل کرتے ہیں اور جعلی سم کارڈ پر واٹس ایپ اکاؤنٹ بناتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں کررہے ہے یا کسی سرکار افسر پولیس آفیسرس کی تصویر کو واٹس ایپ نمبر پر ڈسپلے تصویر اپ لوڈ کردیتے ہیں ۔ تصویروں سے عوام کو دھوکہ دہی سے مبینہ طور پر ہراساں رقم منتقل کرنے کے حوالے سے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ بغیر تصدیق کے کسی بھی فرد کو رقم اور اپنے دستاویز ہرگز نہ دیں عام لوگوں کو ایسے عناصر سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لے کر کسی بھی نامعلوم افراد کو واٹس ایپ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی مسیج یا پیغام کا نہ تو کوئی جواب دیں اپنے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور او ٹی پی کے علاوہ لین دین سے منسلک کوئی بھی نمبر یا پاس ورڈ کسی سے شیئر نہ کریں۔

مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد کا مذمتی بیان

ظہیرآباد 4 / دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد کے عہدیداران صدر محمد یوسف، محمد ایوب، محمد معزالدین ، محمد فاروق علی، حافظ محمد اکبر، محمد عظیم, اعجاز پاشاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں درگا حضرت اجمیر شریف اور سنبھل کی جامع مسجد کے سروے سے متعلق بعض عناصر کی جانب سے کی جارہی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی طاقتیں اس مسئلہ پر تنازعہ کو ہوا دے رہی ہیں وہ نہ صرف ملک کے مسلمانوں کے دشمن ہیں بلکہ ملک دشمن بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا آستانہ 850 سال سے ہے اور یہاں ہندؤں، مسلمان، سکھ، عیسائی کروڑوں عقیدت مند وہاں جاتے ہیں۔ ملک میں نفرت پھیلانے والی طاقتیں اس طرح کے مسائل کو ہوا دے رہی ہیں۔ حقیر سیاسی مفادات کے لئے مختلف طبقات میں منافرت پھیلائی جارہی ہے۔