نیالکل /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے ظہیرآباد کے مختلف مقامات پر مستحق غرباء ، بے سہارا افراد فٹ پاتھ پر شب بسری کرنے والوں اور گھر گھر پہونچ کر ہر سال کی طرح امسال بھی ایک سو سے زائد گرم بلانکٹس کی تقسیم کی گئی ۔ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن اور اسلامک سنٹر پر بلاکر بھی تقسیم کی گئی ۔ تاکہ موسم سرما کی شدید سردی سے بچاجاسکے ۔ ضرورت مندوں کو جماعت اسلامی ہند سہولت فراہم کرتی آرہی ہے ۔ رمضان کے موقع پر رمضان کٹس ، فروٹ کی فراہمی ، گوشت کی تقسیم ، تعلیمی فیس کی ادائیگی و دیگر کام انجام دیتی آرہی ہے ۔ اہل ثروت افراد کی فراخ علی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مقامی شعبہ خدمت خلق اپنی کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کر رہا ہے اور روزگار فراہمی کیلئے بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس میں امیر و مقامی محمد ناظم الدین غوری معاون محمد معین الدین ، سکریٹری شعبہ خدمت خلق محمد وسیم احمد ، زبیر احمد ، محمد نصیرالدین ، ایوب احمد ، قیصر غوری ، خواجہ نظام الدین ، محمدنظام نے حصہ لے رہے ہیں ۔