عآپ نے شراب گھوٹالہ کومن گھڑت قرار دیا

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے مبینہ شراب گھوٹالہ میں مرکزی وزارت داخلہ سے تین سال بعد منظوری لینے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس گھوٹالے کو سیاسی بدنیتی سے گھڑا تھا۔عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ بدھ کے روز ثابت ہوگیا کہ شراب کا نام نہاد گھوٹالہ بی جے پی، مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی طرف سے بنایا گیا من گھڑت گھوٹالہ تھا۔