عآپ پنجاب میں تمام 13 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی

   

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے چہارشنبہ کو دہرایا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی تمام 13 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتنی بارکہلوائیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی تمام 13 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور جیت حاصل کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ انڈیا اتحاد کے تحت اے اے پی نے چنڈی گڑھ میئر کے انتخابات میں کانگریس کے ساتھ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت بھی دونوں پارٹیوں کے لیڈر یہ واضح کرنا چاہتے تھے کہ یہ اتحاد لوک سبھا انتخابات کے لیے نہیں ہے ۔دوسری جانب پنجاب کانگریس میں بھی اے اے پی سے اتحاد کے حوالے سے اختلافات ہیں اور کانگریس لیڈر و سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ اتحاد کا فیصلہ ہائی کمان کرے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کیا جائے گا۔