عآپ کی لہر کا خوف ، بی جے پی بلدی چناؤ روکنے کوشاں

   

مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر تواریخ کے اعلان کو ملتوی کردایا: کجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ 9 تاریخ کو دہلی الیکشن کمیشن نے ایک پریس دعوت نامہ بھیجا کہ آج شام 5 بجے ایم سی ڈی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا کہ ہم دہلی کی تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو ایک میونسپل کارپوریشن بنانے جا رہے ہیں۔ اس لیے انتخابات کا اعلان نہ کیا جائے۔اروند کجریوال نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایم سی ڈی کو ایک کرنا محض ایک بہانہ ہے۔مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہے۔ بی جے پی کو لگا کہ اگر دہلی میں اب الیکشن ہوتے ہیں تو عام آدمی پارٹی کی لہر ہے، بی جے پی الیکشن ہار جائے گی۔ اگر ہم الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر الیکشن منسوخ کرواتے ہیں تو اس سے الیکشن کمیشن کمزور اور ملک کمزور ہوتا ہے۔ وزیر اعظم سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ الیکشن کو منسوخ نہ کریں۔