عائشہ المنصوری امارات کی پہلی کمرشیل پائلٹ

   

ابوظہبی : اتحاد ائیر ویز کی پائلٹ عائشہ المنصوری متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بن گئی ہیں۔ 33 سالہ عائشہ المنصوری طویل عرصے سے امارات کی قومی اتحاد ائیرویز کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے دوہزار سات میں ائیر لائن جوائن کی تھی۔اب ائیر لائن نے المنصوری کو امارات کی پہلی خاتون کیپٹن پائلٹ کانام دیا ہے۔ انہیں یہ ٹائٹل متحدہ عرب امارات میں اماراتی خواتین کا سالانہ دن منانے سے چند روز پہلے دیا گیا ہے۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔کیپٹن عائشہ المنصوری نے کہا وہ اس اعزاز کے دیے جانے پر بہت ممنون ہیں۔ کہ انہیں اپنے کیرئیر کا آغاز اتحاد ائیر ویز کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔ ‘میں اس پر بھی ممنون ہوں کہ اتحاد میں بطور کیڈٹ پائلٹ کے جوائن کرنے کا موقع ملا اور اتحاد ائیر ویز کے ساتھ میرا کیرئیر برسوں رہا۔ ”میں اس سلسلے میں اپنے انسٹرکٹرز کی طرف سے ملنے والی غیر معمولی مدد پر ان کی شکر گزار ہوں، اس رہنمائی کے لیے بھی جو مجھے دوران تربیت میسر رہی۔ اس تربیت اور رہنمائی کے نتیجے میں اب کپٹن پائلٹ کے درجے تک پہنچی ہوں۔ ‘ انہوں نے کہا یہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں ایک اماراتی خاتون ہونے کے ناطے اب ایک کیپٹن کے طور پر کمشل فلائٹ کے ساتھ جاوں گی۔ امید ہے میں اماراتی نوجوان لڑکیوں کے لیے انسپائریشن کا ذریعہ بن سکوں گی۔ ‘