عائشہ اور فرحان اعظمی نے کورنٹائن کیلئے دیا اپنا ہوٹل

   

Ferty9 Clinic

ممبئی، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ اور ان کے شوہر فرحان اعظمی نے اپنے ہوٹل برھنمومبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو قرنطینہ مرکز کے لئے دیا ہے ۔ہندستان کورونا وائرس کی جنگ لڑرہا ہے اور مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے ۔ کورنٹائن میں جانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ایسے میں بالی وڈ فنکار بھی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں عائشہ ٹاکیہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔ عائشہ اور ان کے شوہر فرحان اعظمی نے ممبئی میں لگاتار بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اپنا ہوٹل کورنٹائن سینٹر کے لئے دیا ہے ۔ فرحان نے انسٹاگرام پر اس کی تصدیق کی ہے ۔