حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے بدرجہ اردو دانی ، بدرجہ اردو زبان دانی ، اردو انشا کے امتحانات 29 ستمبر 2024 کو صبح 10 تا 1 بجے دن منعقد ہوں گے ۔ ہال ٹکٹوں کی تقسیم شروع ہوچکی ہے ۔ مراکز کے ذمہ دار صدور و معتمدین اور ذمہ دار ٹرسٹ کے دفتر سے روزانہ 11 تا 5 بجے دن حاصل کرلیں ۔ ایسے طالب علم جو کسی وجہ سے نام درج نہ کرسکے وہ مرکز محبوب حسین جگر ہال ادارہ سیاست پر نام درج کروا کے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8367043856 پر ربط کریں ۔۔