عابڈس پر کرناٹک کی آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار

   

مسافرین محفوظ ، کنڈکٹر زخمی ، زوردار بارش پر ڈرائیور کو الجھن سے حادثہ
حیدرآباد ./7 ستمبر ( سیاست نیوز ) عابڈس چوراہے پر آج شام ایک آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ کرناٹک ریاست سے تعلق رکھنے والی بس اچانک روڈ ڈیواڈر سے ٹکرانے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں بس کنڈاکٹر زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی بس جو عابڈس کے علاقہ سے گذر رہی تھی بس جیسے ہی جنرل پوسٹ آفس چوراہا پہونچی بس روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور حادثہ کے فوری بعد قریب میں تعینات پولیس مقام حادثہ پہونچی اور بس کنڈاکٹر کو ہاسپٹل منتقل کیا اور مسافرین کو بہ حفاظت بس سے اتارنے کے بعد کرین کے ذریعہ بس کو مین روڈ سے منتقل کیا گیا اس حادثہ کے سبب ٹریفک جام ہوگئی تھی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ شدید بارش کے سبب گلاس پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ڈرائیور پریشان ہوگیا اور اس نے ڈیوائڈر کو ٹکر دے دی واضح رہے کہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں عابڈس کا شمار ہوتا ہے اور بس حادثہ سے اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ ع