عادل آباد رکن اسمبلی اور صدرنشین بلدیہ دھاندلیوں میں ملوث

   

ترکاری پیشہ افراد سے رقم کی طلبی اور دکانیں مختص کرنے کانگریس قائد ساجد خان کا الزام

عادل آباد ۔ ترکاری کا ہول سیل تجارت کرنے والے تجارت پیشہ افراد کو تجارت کی خاطر مستقل اراضی فراہم کرنے کی غرض سے ان تجارت پیشہ افراد سے چھ لاکھ روپئے نقد رقم ، مسٹر جوگو رامنا کیلئے تین عدد دکانیں ، مسٹر جوگو ہریندر صدرنشین بلدیہ کیلئے دو عدد دکانیں ، مسٹر ظہیر رمضانی نائب صدر بلدیہ کیلئے دو عدد دکانیں کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین کیلئے فی کس ایک ایک دکان اس طرح جملہ 25 دکانیں انہیں مختص کرنے کا مطالبہ عادل آباد صدرنشین بلدیہ اور مقامی رکن اسمبلی کی جانب سے کرنے کا الزام کانگریس پارٹی میناریٹیز چیرمین مسٹر ساجد خان نے میڈیا سے مخاطب ہوکر لگایا ۔ موصوف اپنے قیام گاہ پر میڈیا سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو اراضی ترکاری تجارت پیشہ افراد کو فراہم کی جارہی ہے جہاں قبل از کاٹن جینگ فیاکٹری عرصہ دراز سے بند پڑی ہوئی تھی ۔ اس فیاکٹری کے تمام اشیاء کو فروخت کرنے کا بھی ان قائدین پر الزام عادء کیا اور مسٹر ساجد خان نے کہا کہ صنعتی علاقہ میں پائی جانے والی اس فاضل اراضی کو محکمہ بلدیہ کی جانب سے ٹی آر ایس کے کسی قریبی قائد کے نام پر 99 سال کرایہ کے بنیاد پر دی جائے گی اور وہ فرد ان ترکاری تجارت پیشہ افراد سے ماہاینہ ہزاروں روپئے کرایہ حاصل کریں گے ۔ مسلمانوں کے ووٹو ںکے بناء پرکامیابی حاصل کرنے والے عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا اور صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر کو مختلف دھاندلیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا کہ ترکاری تجارت پیشہ افراد سے طلب کردہ چھ لاکھ روپیہ اور تقریباً 25 دوکانات کا مطالبہ کے تمام ثبوت موجود ہونے کا ادعاء کیا ۔ اس موقع پر بلدیہ کونسلر مبارک، ناگیش ، ایم اے شکیل ، جابر احمد ، نرسنگ راؤ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔