عادل آباد میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا افتتاح

   

عادل آباد /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی مسٹر جوگو رمنا نے مستقر عادل آباد کے وارڈ نمبر 5 ، YTC میں منعقدہ ’’آنکھوں کی روشنی ‘‘ پروگرام کے افتتاحی تقریب میں کہا کہ آنکھوں کی بصیرت سے محروم افراد کی زندگی سے متاثر ہوکر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی سطح پر 100 دن کے آنکھوں کی روشنی پروگرام کو ترتیب دیا ۔ اس تقریب میں موجودہ ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائیک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں آنکھوں کا معائنہ کرنے کی غرض سے عصری سہولت سے آراستہ 33 مشن فراہم کئے گئے ہیں ۔ مواضعات کی سطح پر آنکھوں کا معائنہ کرنے کی غرض سے 27 ٹیم اور بلدیہ حدود میں 6 ٹیم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ضلع عادل آباد کی آبادی کے لحاظ سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کا معائنہ کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ۔ 468 مواضعات بلدیہ کے 49 وارڈز میں 100 دن پروگرام جاری رہے گا ۔ قبل از ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر راتھوڑ نریندر ڈی سی سی بی چیرمین مسٹر اے بھوجا ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔