حیدرآباد: ریاست میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 6.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ چند دنوں تک ریاست میں خشک موسم برقرار رہے گا۔ شہر میں صبح اور شام کے اوقات میں کہرچھائے رہنے کے امکانات ہیں۔ ریاست کے بعض حصوں میں درجہ حرارت میں معمول سے 3 تا5 ڈگری کمی کا امکان ہے۔