حیدرآباد21جنوری(یواین آئی ) عادل آباد کے کیسلاپور گاوں میں قبائلیوں کی ناگوبا جاترا کا آغاز ہوا ۔ہر سال یہ جاترا ہوتی ہے ۔جاترا میں دریائے گوداوری میں پانی میں پوجا کی جاتی ہے ۔ عادل آباد ہی نہیں بلکہ ورنگل، نظام آباد، کریم نگر، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سے بھی کئی قبائلی جاترا میں حصہ لیتے ہیں۔ جاترا 28 جنوری تک جاری رہیگی۔ مرکزی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا 22 جنوری کو جاترا میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ، وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی ، بی آرایس ایم ایل سی کے کویتا 24 جنوری کو شرکت کریں گے۔