عادل آباد کے بھیم پور منڈل میں شیرنی اور تین بچوں کو دیکھا گیا عوام میں خوف

   

حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) عادل آباد کے بھیم پور منڈل میں ایک شیرنی تین بچوں کے ساتھ دیکھی گئی جس کے بعد عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ گلا گھاٹ موضع میں ہفتہ کی رات شیرنی کو سڑک پر دیکھا گیا اور ایک ڈرائیور نے ویڈیو تیار کیا جو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں شیرنی کو بچوں کے ساتھ پیپل کوٹی گاؤں کے ذخیرہ آب کی طرف جاتے دیکھا گیا۔ ڈرائیور نے گاڑی میں ڈیزل بھراتے یہ منظر دیکھا اور کیمرہ میں ریکارڈ کرلیا۔ سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوگیا اور محکمہ جنگلات کے حکام نے چوکسی اختیار کرلی۔ ان کہنا ہے کہ یہ شیرنی ٹپیشور وائیلڈ لائف سنچری یوت محل مہاراشٹرا سے تعلق رکھتی ہے اور اکثر و بیشتر عادل آباد میں داخل ہوتی ہے۔ علاقہ میں جنگلی جانوروں کی آمدورفت پر نظر رکھنے کیلئے سی سی کیمرے نصب ہیں۔ مقامی افراد سے کہا گیا کہ وہ شیرنی اور اس کے بچوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ واضح رہے کہ 8 نومبر کو ضلع کے رامپور گاؤں میں ایک شیرنی کو اپنے بچہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ر