عادی سارقین گرفتار، 8 لاکھ مالیت زیورات برآمد

   

نظام آباد۔ ورنی منڈل اور رودرور ، چندور منڈلوں میں خواتین کو دھوکہ دہی کے ذریعہ ان کے گلوں سے منگل ستر چرانے والی سہ رکنی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے 8لاکھ روپئے مالیت کے زیورات برآمد کیا گیا کہے کر اے سی پی بودھن راما رائو نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر انیل ریڈی ، ورنی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی کررہے تھے کہ عادی سارق سائی بابا ، موہن پولیس کو مشتبہ حالت میں پکڑے جانے پر ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ وجئے کمار سے مل کر مندروں میں سرقہ کررہے تھے اور غلط چوقوں کے عادی بن گئے تھے اس کیلئے پیسوں کی ضرورت پڑنے پر راہ چلنے والی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلوں سے منگل ستر چھین کر فرار ہورہے تھے اور رودرور منڈل کے ہنومان مندر میں اور ویرا بھدرا مندر میں سرقہ کیا تھا ان کے قبضہ سے 16.6 تلائی زیورات اور نقد رقم کے علاوہ موٹر سیکل برآمد کیا گیا اور ان پر جملہ 8 مقدمات درج ہے ۔ سب انسپکٹر انیل ریڈی کی بہترین تحقیقات پر اے سی پی نے مبارکباد پیش کی ۔