عادی سارقین گرفتار ، مسروقہ زیورات و دیگر اشیاء ضبط

   

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم ا سٹیشن ایل بی نگر اور سرور نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں تین ، عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اورا ن کے قبضہ سے 35 تولہ طلائی اور 15 تولہ چاندی کے زیورات کے علاوہ ایک قیمتی سیل فون اور 35 ہزار روپئے نقد رقم کل 14 لاکھ 62,500/- رپوئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے اپنی مشترکہ کارروائی میں پی اینڈ ٹی کالونی سرور نگر سے ان تینوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 23 سالہ ضامن حسین اور مخدوم شاہ علی 21 سال ساکنان کاپرا اور 26 سالہ شیخ ساجد ساکن این ٹی آر نگر ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ٹولی 9 سے زائد وارداتوں میں ملوث پائی گئی ۔ ملک پیٹ ، میر پیٹ ، سرورنگر اور چیتنیہ پوری کے پولیس حدود میں اس نے وارداتیں انجام دی ۔ بند اور مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ لوگ سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتے تھے ۔ کالونیوں میں گھومتے ہوئے یہ ٹولی وارداتیں انجام دی تھی ۔