حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) میڑپلی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 100 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ ٹھاکر جگن سنگھ عرف ونیش راج پروہیت عرف ڈی جے رانی متوطن کریم نگر کو گرفتار کرلیا ۔ دنیش راج پروہیت کی گرفتاری سے پولیس میڑپلی نے دو مقدمات کی یکسوئی کرلی ۔ میڑپلی اور الوال پولیس اسٹیشن میں اس نے وارداتیں انجام دی تھیں ۔ ڈی آئی مقبول جانی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کوشش کرتے ہوئے اس عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ پروہیت کالونیوں میں گشت کرتے ہوئے بند مکانات کی نشاندہی کرتا تھا اور پھر بعد میں اس میں سرقہ کرتا تھا ۔