لکھنؤ : اتر پردیش میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا نوزائیدہ بچے اب نہیں مریں گے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں چلڈرن اسپتال قائم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بچوں کی بڑی تعداد دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتی ہے ۔ ان میں سے بہت سے بچوں کو اپنے پہلے سال میں ہی دل کی بیماری کے لیے سرجری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان میں سے بہت سے بچے علاج نہ ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس جی پی جی آئی میں جلد از جلد ایک سنٹر فار ایکسیلنس ان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی یونٹ قائم کیا جائے ۔امریکہ کی سلونی ہارٹ فاؤنڈیشن کی بانی اور صدر مرنالانی سیٹھی اور ان کے شوہر ہمانشو سیٹھی نے عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس کے تیسرے اور آخری دن اتوار کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران سلونی ہارٹ فاؤنڈیشن کے بانی نے وزیر اعلیٰ سے ایس جی پی جی آئی میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کے لیے بچوں کا اسپتال قائم کرنے کیلئے کہا اور اس کیلئے 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔