کیف : پڑوسی ملک روس کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں ہر دم تیار یوکرینی فوجی پناہ گاہ میں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موسیقی کا سہارا لینے لگے۔روسی حملوں سے نبردآزما یوکرینی فوجی پارکنگ میں بنی عارضی پناہ گاہ میں وائلن بجا کر ساتھیوں کی ہمت بڑھاتے رہے۔خیال رہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب روس نے شدید بمباری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق روسی فوج نے کیمیکل فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ روسی بمباری سے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔