نئی دہلی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عارف محمد خان کو کیرالا کا گورنر بنائے جانے کے فیصلے پر عملا طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ابھیشیک مانو سنگھوی نے کہا کہ یہ انتہائی متوقع فیصلہ ہے کیونکہ سابق مرکزی وزیر حالیہ عرصہ میں جس طرح کے بیانات دے رہے تھے ان سے اشارہ مل رہا تھا کہ بی جے پی انہیں انعام سے نوازے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عارف محمد خان کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ان کا تقرر توقعات کے مطابق ہے ۔