مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہاکہ عازمین حج کے لئے کورونا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا جائے گا۔ اخبار عکاظ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت نے ایک بیان میں کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبہ میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس کی بنیاد پر ہی عازمین حج کو کورونا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا جائے گا۔