کڑپہ یکم / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آندھراپردیش کے عازمین حج کو اس سال سے وجئے واڑہ ایرپورٹ سے راست روانہ کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں پہلے ہی مرکزی حکومت نے احکامات جاری کردئے ہیں ۔ چونکہ وجئے وارہ میں کوئی بھی حج ہاوز نہیں ہے۔ اس لئے ریاستی حج کمیٹی نے وجئے واڑہ اور گنٹور ہائی وے پر واقع نمبور مدرسے اور اس کے اطراف میں اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ آج ریاستی نائب وزیر اعلی آندھراپردیش ایس بی امجد پاشاہ ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین غوث اعظم ، محکمہ اقلیتی بہبود کے اڈوائزر ضیاء الدین گنٹور کے ڈپٹی مئیر شیخ سجرلا اور دیگر قائدین نے اراضی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر امجد پاشاہ اور غوث اعظم نے تیاریوں کو جلد سے جلد پورا کرنے کی ہدایت کی ۔