عاشق جوڑے کی اجتماعی خود کشی

   

حیدرآباد25 دسمبر (یو این آئی) ٹرین کی پٹریوں پر عاشق جوڑے کی لاشیں پائی گئیں۔یہ واقعہ مکتھل میں پیش آیا ۔ انیتا (16) اور منی کمار (25) جو مزدور ہیں، کچھ عرصے سے محبت میں گرفتار تھے ۔ خاندان نے شادی سے انکار کردیاجس پر انہوں نے کرشنا پولیس اسٹیشن کے تحت چیگنٹہ گاؤں کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔