عاشق علی نے گنگا میں ڈوبتے کانوڑیے کی جان بچائی

   

ہریدوار؍دہرا دون: ہریدوار میں گنگا کے کنارے کانوڑ یاترا کے دوران ایک اہم واقعہ پیش آیا، جب عاشق علی نامی نوجوان نے ڈوبتے ہوئے کانوڑیا کو بچا کر مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کانوڑ کا موسم شروع ہوتے ہی ایک خاص طبقہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے۔ اس کے باوجود ملک میں مذہبی ہم آہنگی برقرار ہے۔ سوشل میڈیا پر عاشق علی کی بہادری اور ان کے کام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔راہول امن نے ایکس پر لکھاکہ یہ ہے حقیقی انسانیت اور ہندوستان۔ آزاد سماج پارٹی کے ستیہ ویر مینا نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔