عاشق کے ہاتھوں معشوقہ کا بہیمانہ قتل

   


حیدرآباد : /8 جنوری (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ معین آباد میں عاشق نے اپنی معشوقہ کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ لکشمی جو پیشہ سے مزدور ہے کا شوہر 8 ماہ قبل فوت ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ ہنمنتو نامی شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے ۔ تعمیراتی سائیٹ پر مزدوری کرنے والی لکشمی سے اس کے عاشق سے جھگڑا ہوا اور اس نے برہمی کی حالت میں خاتون کا قتل کردیا ۔ پولیس معین آباد نے اس سلسلہ میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔