عاشورخانوں کے پاس بہتر انتظامات کا مطالبہ

   

بھونگیر میں شیعہ سوسائٹی کے وفد کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

بھونگیر /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج شیعہ سوسائٹی کی جانب سوسائٹی صدر مہدی حسین کی قیادت میں ایک وفدنے محرم الحرام سے متعلق انتظامات کیلئے ضلع کلکٹر پمیلا ستپتی،بھونگیر اے سی پی ،کمشنر بلدیہ کو علحدہ علحدہ تحریری یاداشت پیش کی ۔ اس موقع پر شیعہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری کلب حسین ،نائب صدر رضا حسین نے بتایا کہ 19جولائی کو محرم کے مہینے کا آغاز ہوگا۔اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ عاشورخانہ کے پاس صاف صفائی کے علاوہ روشنی کے انتظامات کرے۔قائدین نے کہا کہ بھونگیر میں 22 عاشورخانے موجود ہیں۔ جہاں پر بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی کا موثر انداز میں انتظام عمل میں لایا جائے۔محرم الحرام ایک متبرک مہینہ ہے۔اس مہینے میں بلالحاظ مذہب وملت عقیدتمند عاشورخانوں پر حاضری دیتے ہیں۔محرم کے مہینے میں گنگاجمنی تہذیب کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔قائدین نے دیہی علاقوں میں بھی موجود عاشورخانوں پر موثر انداز میں انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔تاکہ عقیدت مندوں کو تکالیف کا سامنا نہ ہو۔10 محرم کو منعقدشدنی جلوس عاشورہ کیلئے محکمہ پولیس،محکمہ بلدیہ،کی جانب سے موثر انداز میں انتظامات کئے جائے۔جلوس عاشورہ کا آغاز رات 8 بجے درگاہ حضرت سونٹے پیر، حیدرآباد چواستہ سے ہوگا۔جو جلیل پورہ،صمد چوراہا،سے ہوتا ہوا۔درگاہ حضرت جمال البحر کی کمان پر اختتام ہوگا۔