عاقب جاوید سری لنکا کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

   

کولمبو: عاقب جاوید کو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور انہیں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کیلئے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کا کیمپ منعقد کرائیں گے۔ سابق فاسٹ بولر کو پاکستان، یواے ای اور افغانستان کے ساتھ بولنگ کوچ کا تجربہ ہے۔ عاقب جاوید فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔