عالمی ایوارڈ پر مبارکباد،وزیراعظم پر راہول گاندھی کا طنز

,

   

نئی دہلی 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو فلپ کوٹلر صدارتی ایوارڈ کے حصول پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے آج کہاکہ وہ اُنھیں (مودی کو) عالمی شہرت یافتہ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دینا چاہتے ہیں جس کی کوئی جیوری نہیں تھی اور نہ ہی پہے کبھی کسی کو دیا گیا تھا۔ مودی کی جانب سے پہلے فلپ کوٹلر صدارتی ایوارڈ حاصل کئے جانے کے ایک دن بعد یہ طنز کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہاکہ اس ایوارڈ میں عوام، منفعت اور منصوبہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال کسی ایک ملک کے لیڈر کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کے توصیف نامہ کے مطابق مودی کو ملک کے لئے غیرمعمولی قیادت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ’درحقیقت یہ اس قدر مشہور و معروف ہے کہ اس کی کوئی جیوری نہیں ہے۔ اس سے پہلے کبھی کسی کو نہیں دیا گیا۔ اور وہ بھی علیگڑھ کی ایک کمپنی سے اس کا تعلق ہے جس (کمپنی) کا نام پہلے کبھی نہیں سنا گیا۔ ایونٹ پارٹنرس : پتنجلی اور ریپبلک ٹی وی‘۔