عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ ایران جائیں گے

   

جنیوا : اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی برائے نیوکلیر توانائی کے سربراہ رافائل گروسی جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔ اس ایجنسی کیلئے ایران کے سفیر نے ہفتے کے دن تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گروسی کا یہ دورہ مشترکہ تعاون کے سلسلے میں انتہائی اہم ثابت ہو گا۔ ایران اس ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی دو نیوکلیر تنصیات تک رسائی نہیں دے رہا، جس کے سبب اطراف کے مابین کھچاؤ پایا جاتا ہے۔