عالمی برادری اسرائیلی جیلیں بند کرائے: عرب پارلیمان

   

قاہرہ : عرب پارلیمان نے فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور جزیرہ نما نقب کی زمینوں پر قبضے کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا یے۔ عرب پارلیمان کے اسپیکر عادل عسومی کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹی جنرل، ہائی کمشنر اور دیگر عہدے داروں کو لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ انتظامی قید کی سزا غیر انسانی ہے اوراسرائیل یہ ہتھکنڈہ فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ عالمی برادری انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کرے اور غیر قانونی جیلوں کو بند کرائے۔ عسومی نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور بلڈوزروں کے ذریعے کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔ اسپیکر نے اپنے مکتوب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کرے۔