عالمی برادری سے مدد کیلئے پاکستان کی درخواست

,

   

اسلام آباد: سیلاب سے بری طرح متاثرہ پاکستان نے بچاؤ، راحت اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور غیر ملکی پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور مہاجر پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر علوی نے ایک بیان میں کہا کہ نمایاں طورپر انسان دوستی کے ذریعہ ماضی میں بھی تعاون دینے والے پاکستانی ایک بار پھر آگے آئیں گے اورحکومت و دیگر متعلقہ اداروں کے بچاؤ اور امدادی کوششوں میں تعاون کرنے کیلئے نقد اوردیگر ذرائع سے دل کھول مددکریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے متاثرہ لوگوں کوان کی زندگی کی تعمیر نو میں مدد کیلئے، منظم اور نظم وضبط کے ساتھ حکومت کی طرف سے قائم کردہ یا حمایت یافتہ رسمی چینلز کے ذریعہ شناخت شدہ ضروری اشیاء کو عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔ صدر نے بین الاقوامی برادری سے متعلقہ حکومتی اداروں کو بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے میں مدد کیلئے اپنی مہارت، ٹیکنالوجی اور ضروری مشینری فراہم کرنے کی اپیل کی، جس سے حکومتی ایجنسیوں کو ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے بڑے کام سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے اور امدادی فنڈ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونیکی توقع ہے۔خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔