نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت بدترین دور سے گزر رہی ہے اور عالمی امن کا واحد راستہ باہمی بات چیت اور تعاون ہے ۔ گوٹیرس منگل کو سلامتی کونسل میں ‘بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی: بات چیت اور تعاون کے ذریعہ مشترکہ سلامتی کو فروغ دینا’ کے معاملے پر منعقد میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا کو اس وقت سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے ۔ اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت اور تعاون کی ضرورت ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہماری اجتماعی سلامتی کا تقاضہ ہیکہ ہم ہر لمحہ کو ان خطرات اور چیلنجوں کے بارے میں مشترکہ فہم پیدا کرنے کیلئے استعمال کریں جو ہمیں درپیش ہیں۔ گوٹیرس نے کہا ‘‘سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی مشترکہ ذمہ داری کو حقیقت پر مبنی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میٹنگ کا بنیادی معاملہ یہ ہے کہ امن کا راستہ بات چیت اور تعاون سے استوار ہوتا ہے ۔سیکرٹری جنرل نے کہا ‘‘میں ابھی ابھی یوکرین، ترکی اور مالدووا سے واپس آیا ہوں۔ میں نے بلیک سی گرین اینی شی ایٹیو جو یوکرین کی بندرگاہ کے ذریعہ اناج اور دیگر اہم خوراک کی سپلائی کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ایک اقدام ہے ، اس کا گواہ بنا۔