لندن : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکہ و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں ۔ امریکہ میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔