واشنگٹن۔ایسا لگ رہا ہے کہ عالمی معیشت درہم برہم ہے اور ایسی سمت گامزن جہاں پر سرمایہ کار جو بہتر منافع کی تلاش میں ہیں ان کے لئے موافق راہیں دیکھائی نہیں دے رہی ہیں۔
ائی این سی میں شائع رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین انسان مسٹر ورین بوفیڈ کی کمپنی بریک شائیر ہیتھ وئے بڑی دولت کے بڑے حصے پر قابض ہوگیاہے۔
وہ شخص جس نے ماضی میں کہاتھا کہ دولت منجمد کرنا مارکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک بڑا مسئلہ ہے‘ کے پاس منجمد رقسم 122بلین ڈالر ہے۔
سال کے چھ ماہ میں ہی انہوں نے ایک سرمایہ کاری بنانے سے زیادہ فروخت کیاہے۔
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ بوفیڈ کی کمپنی کے علاوہ گوگل اور ایپل نے بھی بالترتیب 100بلین ڈالر منجمد کررکھے ہیں۔
عالمی معیشت کے متعلق سرمایہ کار الجھن کا شکار ہیں اور یہ بھی سچائی ہے کہ وہ سونے کو بہترین دولت کے طور پرتلاش کررہے ہیں۔حال ہی میں سونا کی قیمت فی دس گرام چالیس ہزار روپئے تک پہنچ گئی
وارین بوفیڈ کون ہیں؟
وارین بوفیڈ امریکی صنعت کار ہیں۔ دنیا کے تیسرے امیر ترین فرد بوفیڈ بریک شائیر ہیتھ وئے کے سی ای او ہیں۔ان کی دوست نوازی او رہمدردی بھی کافی مقبول ہے۔
انہوں نے عہد کیاہے کہ اپنی دولت کا99فیصد حصہ وہ فلاحی کاموں کے لئے مختص کردیں گے بالخصوص ”بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن“ کے حوالے وہ اپنی مذکورہ رقم کریں گے۔
انہوں نے سال2009میں ”دی گیونگ پلیج“ کی بنیاد ڈالی تھی۔
سال2016کے امریلی انتخابات
سال2016بوفیڈ نے امریکہ کے صدراتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی حمایت کی تھی
تبدیلی کیسے ائی
بریک شائیر ہیتھ وے کی جانب سے 29مئی1990کو کلاس اے شیئر کی 7,175فی شیئر کی مناسبت سے فروخت کے بعد وہ ارب پتی بن گئے