عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی یو ایس اوپن سے دستبردار

   

Ferty9 Clinic

سڈنی۔ خواتین کی عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی ٹینس کی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے کہا ہے کہ وہ کورونا وبائی مرض کے خدشات کے سبب اس سال یو ایس اوپن میں نہیں کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا کی وبا کی وجہ سے امریکہ کا سفر نہیں کرسکتی ہیں۔ دفاعی چمپیئن بارٹی نے رواں سال فرانسیسی اوپن کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلان کریں گی کہ آیا وہ اس ٹورنمنٹ میں کھیلیں گی یا نہیں۔اس سال ٹینس گرانڈ سلام یو ایس اوپن کا انعقاد31 اگست سے 13 ستمبر تک نیویارک میں ہونا ہے ۔ اس کے بعد فرانچ اوپن پیرس میں27 ستمبر سے11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ بارٹی نے کیریئر میں واحد گرانڈ سلام2019 میں فرنچ اوپن جیتا ہے جہاں انہوں نے چیک جمہوریہ کی مارکیٹا وانڈروسووا کو6-1 ،6-3سے شکست دی تھی۔