عالمی کپ میں شکست پرمجھے اوراہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملیں:ڈوپلیسی

   

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور سرکردہ کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ2011 میں شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے ۔جنوبی افریقیسابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ2011 کے کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے ۔ اس میچ میں222 رنزکے تعاقب میں گریم اسمتھ کی زیرقیادت ٹیم40 گیندیں قبل ہی172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ڈوپلیسی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے اور اہلیہ کو موت کی دھمکیاں دی گئیں، بہت زیادہ الٹی سیدھی باتیں کہیں گئیں، کچھ تو ذاتیات پر اترآئے اور ایسی چیزیں کہیں جومیں یہاں پر دہرا تک نہیں سکتا، صرف میرے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ہم اپنا سوشل دائرہ محدود کرنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔فاف ڈوپلیسی کے اس انکشاف سے کرکٹ ساؤتھ افریقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔