حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) عالمی یوم خواتین کے موقع پر باغ عنبرپیٹ ڈیویژن کی کانگریس لیڈر اور مہیلا کانگریس حیدرآباد کی نائب صدر ایس اوشا سریکانت گوڑ نے تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں جی ایچ ایم سی کی خاتون صفائی ملازمین کو تہنیت پیش کی گئی اور انہیں گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا۔ سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کے ہاتھوں صفائی عملے میں گھریلو اشیاء بطور تحفہ تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں خواتین کو مَردوں کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی نے اپنے دور میں پنچایت راج قانون میں ترمیم کرتے ہوئے خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا تھا۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمکتفی بنانے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیئے۔ خاتون صفائی ورکرس نے کانگریس قائدین کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری آر لکشمن یادو، پردیش کانگریس کے سکریٹری ایس سریکانت گوڑ، پی گیانیشور گوڑ، جے ستی بابو، جی لکشمن گوڑ، یوتھ کانگریس حیدرآباد کے صدر روہت، کرانتی کمار اور دوسرے موجود تھے۔ر