حیدرآباد : /21 جون (سیاست نیوز) عالمی یوم یوگا کا سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا جس میں نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی ، انڈین بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو ، شیس سنی چندرا فلم اسٹار اور دیگر شخصیتوں نے حصہ لیا ۔ وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ زندگی میں یوگا جسمانی ، دماغی اور روحانی صحت کیلئے ضروری ہے ۔تاریخی چارمینار کے بشمول شہر مختلف حصوں اور اداروں میں بھی ورلڈ یوگا ڈے منایا گیا ۔