ممبئی: عالمی یوگا دن کے موقع پر ایک جانب جہاں شہر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا وہیں عرس البلاد کے ایک تاریخی مندر میں اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں برقعہ پوش مسلم خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خود یوگا بھی کیا۔ساوتھ ممبی کے تاریخی مادھوباغ مندر سے متصلہ ہال میں بی جے پی کے مقامی کونسلر اتل شاہ نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس میں مسلم خواتین بھی بردران وطن کے ھمراہ یوگا کرتے ہوے دکھلائی دیں۔وارڑ نمبر 220 کے کونسلر اتل شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یوگا کا تعلق صحت سے ہے اسکا کسی مذہب سے کوئ تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہماری اس قدیم روایت کو برقرار رکہنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے نتیجے میں آج پورے ملک میں یوگا کرنا ایک عام بات ہوگئی ہے ۔