عامر خان نے کرینہ کپور کا آڈیشن کیوں لیا

   

ممبئی۔ کرینہ کپور خان نے 2000 میں جے پی دتہ کی فلم رفیوجی سے اپنا کریئر شروع کیا تھا اور اب انھیں فلموں میں 22 برس ہوچکے ہیں۔کرینہ نے اس سے پہلے کبھی بھی فلموں کے لیے آڈیشن نہیں دیا تھا تاہم لال سنگھ چڈھا کے لیے عامر خان نے ان کا آڈیشن لیا کیونکہ وہ فلم کی کاسٹ کے بارے میں بالکل پراعتماد ہونا چاہتے تھے۔کرینہ نے کہا کہ عامر خان ان اسٹارز میں سے نہیں ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر فلم میں بنا رہا ہوں تو میرا اس میں ہونا ضروری ہے، بلکہ وہ فلم کے ساتھ مخلص رہتے ہیں۔اْنھوں نے چار گھنٹے تک کرینہ کپور کو فلم کی کہانی پر تبادلہ خیال کیا اور آڈیشن میں یہ دیکھنا چاہا کہ کیا کرینہ درمیانی عمرکا کردار نبھا سکیں گی یا نہیں۔ اس کے بعد ہی وہ اس فلم کا حصہ بن پائیں۔