عامر خان کا نیا انداز ، کئی قیاس آرائیاں

   

ممبئی ۔ سلام وینکی کی اسکریننگ میں عامر خان کا نیا اندازدیکھنے کے قابل تھا۔ اس دوران وہ سفید داڑھی اور مونچھوں میں نظر آئے۔ ان کا یہ روپ دیکھ کر مداح پرجوش ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر کئی تبصرے اور پیش قیاسیاں شروع ہوچکی ہیں۔گزشتہ رات کاجول کی آنے والی فلم سلام وینکی کی اسکریننگ تھی، جس میں بالی ووڈ سے لے کر کھیلوں کی دنیا کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔ اس دوران یوراج سنگھ بھی نظر آئے۔ اس تقریب میں ان کا انداز دیکھنے کے قابل تھا۔ اس دوران یوراج نے پوری محفل کو لوٹ لیا۔ وہیں اس پارٹی میں بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان بھی نظر آئے جن کی تصاویر اب منظر عام پر آگئی ہیں۔ ان تصاویر میں عامر خان ایک نئے اوتار میں نظر آئے۔ ان کا یہ نیا روپ انٹرنیٹ پر لوگوں میں کافی وائرل ہو رہا ہے۔ آئیے بالی ووڈ خبری کی اس رپورٹ میں لال سنگھ چڈھا اداکار عامر خان کی تصاویر دیکھتے ہیں۔اس تقریب میں سب کی نظریں عامر خان پر جمی ہوئی تھیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ عامر خان سلام وینکی کی اسکریننگ پر ٹاک آف دی ٹاؤن (اصل موضوع بحث ) بن گئے۔عامر خان کی یہ تصاویر ہر طرف پھیل گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔ جہاں بہت سے لوگ ان کے انداز کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں ٹرول بھی کر رہے ہیں۔عامر خان کی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عامر کا یہ نیا انداز ان کی آنے والی فلم کا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ چند روز قبل ایک خبر سامنے آئی تھی کہ عامر خان نے کچھ عرصے کے لیے فلموں سے وقفہ لیا ہے لیکن عامر کا یہ روپ دیکھ کر مداح سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ آخری ماجرا کیا ہے ۔