عامر خان کی آنے والی چند بڑی فلمیں

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار عامر خان بھلے ہی پردے سے غائب ہیں لیکن آنے والے سالوں میں انکی کئی بڑی فلمیں آنے والی ہیں جو دھوم مچائیں گی ۔ ساؤتھ سوپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آنے والی فلم گریٹسٹ آف آل ٹائم خبروں میں ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس فلم میں عامر خان کا ایک طاقتور کیمیو ہو سکتا ہے۔ یہ تصویر رواں سال 5 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اداکاری کے ساتھ ساتھ عامر خان اپنے پروڈکشن ہاؤس میں سنی دیول کے ساتھ فلم لاہور 1947 بھی بنا رہے ہیں۔ اس فلم کیلئے شائقین میں زبردست جوش ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان اس فلم میں کیمیو رول بھی کر سکتے ہیں۔ سوپرہٹ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل کے چرچے زوروں پر ہیں۔ عامر خان کی اس فلم نے شائقین کے دل جیت لیے۔ اب عامر ستارے زمین پر کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم بمپر کمائی کر سکتی ہے۔ فلم سرفروش نے حال ہی میں 25 سال مکمل کیے ہیں۔ اس فلم کو شائقین نے بہت پسندکیا۔ عامر خان نے خود اس فلم کا سیکوئل بنانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے سنجیدگی سے لیں گے اور جلد اس پر کام شروع کر دیں گے۔