!عامر خان کی ثناشیخ سے شادی ہوگئی

   

ممبئی ۔بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان سے متعلق خبریں زیرِگردش ہیں کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء￿ شیخ سے خفیہ طور پر نکاح کرلیا ہے اور انکی تیسری شادی ہوچکی ہے۔گزشتہ ماہ شائع خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان اداکارہ فاطمہ ثناء سے تیسری شادی کریں گے اور اداکار اس کا باضابطہ اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے جو کہ اپریل 2022 میں ریلیز ہوگی۔تاہم ایک مرتبہ پھر اس حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں اور یہ خبریں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب سوشل میڈیا پر عامرخان اور فاطمہ کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل ہوئیں۔تصاویر میں صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ عامر خان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔یہ تصویر دراصل عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راو کے ہمراہ لی گئی تھی جس پر فوٹو شاپ کے ذریعے فاطمہ ثناء کی تصویر لگادی گئی۔واضح رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ہمراہ فلم دنگل میں کام کیا تھا جس میں وہ عامر خانکی بیٹی بنی تھیں۔ عامر خان اور اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنی شادی کی افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔فلمی شائقین کو علم ہے کہ میڈیا میں جب عامرخان کے طلاق کی خبرآئی تو اس کے ساتھ ہی یہ بحث بھی شروع ہوگئی تھی کہ ان کی تیسری بیوی کون بنیں گی؟ کیا وہ فاطمہ ثناشیخ ہونگی؟ یہ سوال اس لئے بھی اٹھ رہاہے کہ ماضی میں دونوں کے نام کے ایک دوسرے سے جڑتے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو تو یہ بھی لگتا ہے کہ کرن رائواور عامرکی طلاق کی وجہ ثناشیخ ہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی اپنی اہلیہ سے طلاق کے بعد اْن کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا وہ انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں اْنہوں نے اپنے اور عامر خان کے درمیان قائم قریبی تعلقات کی افواہوں پر ردّعمل دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی کامیاب فلم دنگل کے بعد جب فاطمہ ثناء شیخ نے اداکار کی فلم ٹھگ آف ہندوستان پر دستخط کیے تو یہ افواہیں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ فاطمہ ثناء اور عامر خان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔