عامر کے بیٹے جنید بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے

   

ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید فلم مہاراجہ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔جنید جلد ہی یش راج فلم کے بینر تلے فلم مہاراجہ سے فلموں میں ڈیبیو کریں گے ۔ اس فلم کو سدھار پی ملہوترا ہدایت کررہے ہیں۔ اس فلم میں جنید کے علاوہ شالنی پانڈے ، سروری و گ اور جے دیپ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ بتایا جاتاہے کہ یہ فلم سال 1862میں سامنے آئے مہاراجہ لیبیل معاملے پر مبنی ہے ۔ اس میں جنید ایک صحافی کے کردار میں نظرا ٓئیں گے ۔ جن کا تعلق اس کیس سے ہے ۔