عام آدمی پارٹی سے اتحاد ہو یا نہ ہو ،میں چاندنی چوک حلقہ سے الیکشن ضرور لڑونگا :کپل سبل

,

   

Ferty9 Clinic

دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی پوزیشن ابھی واضح نہیں ہوئی ہے مگر کانگریس کے سنئیر لیڈر کپل سبھل نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو یا نہ ہو میں چاندنی چوک حلقہ سے الیکشن ضرور لڑونگا ۔
واضح رہے کہ کپل سبل کانگریس کے قداور لیڈر ہے اور 2004اور 2009 میں چاندنی چوک سے منتخب ہوئے تھے مگر 2014میں اپنی قسمت ہار گئے جب انھوں نے آاپ اور کانگریس کے اتحاد پر پوچھے جانے پر کہا کہ میں نہیں جانتا اسکا فیصلہ تو پارٹی ہی کرئے گی اور اسکے متعلق پارٹی میں دو رائ ہے ۔
کپل سبل نے اپنی دعویداری واضح کرتے ہوئے کہا ‘اتحاد ہویا نہ ہو، میں چاندنی چوک سے یقینی طورپرالیکشن لڑوں گا’۔ ویسے کپل سبل پہلے لیڈرنہیں، جنہوں نے آپ کے ساتھ اتحاد پراعتراض ظاہرکیا ہے۔ اس سے قبل پہلے سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت بھی کھل کرمخالفت ظاہرکرچکے ہیں۔