عام آدمی پارٹی مہاراشٹراکی تمام کمیٹیاں تحلیل

   

ممبئی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے مہاراشٹر ریاستی کمیٹی اور ریاست کی علاقائی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے۔ عآپ کے مہاراشٹر کے شریک انچارج گوپال اٹالیہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عآپ آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے اور اس کے لئے پارٹی زمینی سطح پر ایک بڑی تنظیم بنانا چاہتی ہے۔ اس لیے پہلے قدم کے طور پر ان کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔گوپال اٹالیہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہر علاقے اور سماجی اسپیکٹرم کی نمائندگی والی ایک مضبوط ریاستی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عآپ کو مہاراشٹر کے دیہی اور شہری کے ہر نکڑ تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔