عام آدمی پارٹی نے اتوار کو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وہاں تشدد کی وجہ سے آٹھ جانیں چلی گئ ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے مطالبہ کیا کہ “ایسے گھناؤنے جرائم” کے مجرموں کو “سخت سزا” دی جائے۔آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی مطالبہ کیا کہ “قاتلوں” کو “سخت سزا” دی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ “تین نئے زرعی قوانین” واپس لیں جن کے خلاف کسان گزشتہ 10 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں